فضائی آلودگی ورزش کے

فضائی آلودگی ورزش کے فوائد زائل کرسکتی ہے۔

(ہم دوست نیوز): فضائی آلودگی ورزش کے فوائد زائل کرسکتی ہے۔

ایک تحقیقی سروے سے معلوم ہوا ہےکہ ورزش سے جو کچھ فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔ وہ فضائی آلودگی سے بے اثر یا ضائع بھی ہو سکتے ہیں۔خاص طور پر بلند درجے کی آلودگی ورزش سے دماغی حجم بڑھانے کو بے اثر کر سکتی ہے۔ اسی سروے میں شدید فضائی آلودگی میں رہنے والے 8 ہزار افراد کے دماغی حجم میں کمی بھی نوٹ کی گئی۔

تحقیقات کے مطابق ورزش کرنے سے دماغ کے سفید حصے بڑھ سکتے ہیں۔ لیکن آلودگی میں رہنے سے یہ فوائد ضائع بھی ہو جاتے ہیں۔ اس طرح کم سے کم دماغی قوت کے لیے ورزش کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔دوسری طرف کم درجے کی فضائی آلودگی بھی دماغ کو متاثر کر سکتی ہے۔

گزشتہ تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ آلودہ فضا میں سانس لینے والوں کے دماغ پر اس کے بہت برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اگرچہ ورزش سے یہ اثر کم ہوسکتا ہے۔تاہم ورزش کے سامنے جب بھرپور فضائی آلودگی آجائے تو ورزش کا بھی کوئی فائدہ نہیں۔

اس تحقیق کے لئے برطانیہ میں چار درجوں کی فضائی آلودگی میں رہنے والے افراد کو باقاعدہ ورزش کا کہا گیا۔اور ایک طویل عرصے تک ان کی دماغی تبدیلیوں کو نوٹ کیا گیا۔جس سے معلوم ہوا کہ زیادہ آلودگی میں رہنے والے افراد میں ورزش کے باوجود دماغی فوائد حاصل نہیں ہوسکے۔

اس تحقیق کے بعد ماہرین نے بڑے شہروں سے فضائی آلودگی کے خاتمے پر زور دیا ہے۔

Leave a Reply