خانیوال ضمنی الیکشن: نورین نشاط کا بیلٹ پیپر میڈیا کو دکھانا مہنگا پڑ گیا

خانیوال ضمنی الیکشن: نورین نشاط کا بیلٹ پیپر میڈیا کو دکھانا مہنگا پڑ گیا

خانیوال:( ہم دوست) صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 206 کے ضمنی انتخاب میں پا تحریک انصاف کی امیدوار نورین نشاط کو بیلٹ پیپر میڈیا کو دکھانا مہنگا پڑ گیا ، الیکشن کمیشن نےضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس لے لیا۔

الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی امیدوار نورین نشاط ڈاہا کا ووٹ ضائع ہوگیا ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نورین نشاط ڈاہا نے مہر لگا کر بیلٹ پیپر میڈیا کو دکھایا تھا۔

واضح رہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی ووٹر اپنا بیلٹ پیپر کسی کو بھی نہیں دکھا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:خانیوال ضمنی الیکشن،علی حیدر گیلانی نے نون لیگ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

خیال رہے پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 206 خانیوال کی نشست مسلم لیگ ن کے نشاط احمد ڈاہا کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی جن کی بیوہ نورین نشاط ڈاہا پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔

Leave a Reply