پریانتھا قتل کیس کو پوری دنیا دیکھ رہی ہے: علامہ طاہر اشرفی

پریانتھا قتل کیس کو پوری دنیا دیکھ رہی ہے: علامہ طاہر اشرفی
اسلام آباد:( ہم دوست) وزیر اعظم کے معاون خصوصی طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ پریانتھا کمارا کی ماں نے محنت کرکے اپنے بچوں کو انجینئر بنایا، پریانتھا قتل کیس کو پوری دنیا دیکھ رہی ہے، انصاف ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے مے کالج چرچ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا طاہر اشرفی نے میڈیا کو بتایا کہ سری لنکن شہری پریانتھا کے قتل کیس میں 52 لوگ گرفتار ہیں، تین پراسیکیوٹر حکومت نے کیس سے متعلق مقرر کیے ہیں۔

معاون خصوصی طاہر اشرفی نے کہا کہ کسی کو مذہب کے نام پر دہشت کا کھیل نہیں کھیلنے دیں گے، یہ کو نسا نظام ہے کہ خود ہی جج خود ہی مدعی بن جائیں،جب قانون موجود ہے تو پولیس کو اطلاع دینی چاہیے تھی۔

یہ بھی پڑھیں:پریانتھا کمارا کی فیملی کو پاکستان بلانے کا فیصلہ

Leave a Reply