او آئی سی کا اجلاس

اسلام آباد : او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:( ہم دوست) افغانستان کی موجودہ بگڑتی ہوئی صورتحال پر اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) کا غیرمعمولی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، جس سے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، چونکہ یہ اجلاس سعودی عرب کی دعوت پر طلب کیا گیا ہے۔

اس کے علاؤہ افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی اور انڈونیشیا،ترکمانستان، کرغزستان، بوسنیا اور ملائیشیا کے حکام اور امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغان صورتحال پر او آئی سی کا اجلاس طلب: قریشی کا خیر مقدم

اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور مبصرین کے علاوہ اقوام متحدہ، بین الاقوامی مالیاتی ادارے، امریکا، برطانیہ، فرانس، چین، روس، جرمنی، اٹلی کے مندوبین بھی شامل ہوں گے۔

خیال رہے کہ یہ اجلاس سعودی عرب کی دعوت پر طلب کیا گیا ہے جو اسلامی تعاون تنظیم کا چیئرمین ہے۔ پاکستان نے اجلاس بلانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اجلاس کی میزبانی کی پیشکش کی تھی۔

Leave a Reply