او آئی سی اجلاس، سعودی وزیر خارجہ پاکستان کے شکر گزار

او آئی سی اجلاس، سعودی وزیر خارجہ پاکستان کے شکر گزار

اسلام آباد: ( ہم دوست ) سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے کہا ہے کہ پاکستان نے کم ترین وقت میں او آئی سی اجلاس کا انعقاد ممکن بنایا، اہم ترین اجلاس کے انعقاد پر پاکستان کے شکر گزار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے او آئی سی اجلاس سے خطاب کرتے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل نے کہا ہے کہ افغانستان کے عوام ہماری مدد کے منتظر ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ افغانستان کا بحران حل کرنے کے لیے بروقت اقدامات نہ کیے گئے تو پوری دنیا متاثر ہوگی۔

نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ 80 فیصد افغان عوام روزمرہ اخراجات پورے کرنے سے قاصر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:او آئی سی اجلاس : افغان جنگ سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، وزیراعظم عمران خان

اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب میں ترک وزير خارجہ نے کہا کہ افغانستان کا ابھرتا ہوا بحران خطے کو متاثر کرے گا، افغانستان میں مالیاتی بحران بڑھ رہا ہے، اس کا حل تلاش کرنا ہوگا۔

Leave a Reply