رنویر سنگھ کی نئی

رنویر سنگھ کی نئی فلم میں پاکستانیوں کے لیے کیا خاص ہے؟؟

(ہم دوست نیوز):رنویر سنگھ کی نئی فلم میں پاکستانیوں کے لیے کیا خاص ہے؟؟

اطلاعات کے مطابق بالی وڈ کے مشہور و معروف اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ اُن کی آنے والی فلم “83” میں پاکستانیوں کے لیے ایک خاص لمحہ ہے۔ جس کو دیکھ کر وہ ضرور خوش ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار رنویر سنگھ اور انکی اہلیہ اداکارہ دیپیکا پڈوکون آج کل دبئی میں موجود ہیں۔اپنی نئی آنے والی فلم “83” سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے اداکار رنویر سنگھ نے کچھ دلچسپ سوالوں کے جوابات بھی دیے ہیں۔

اداکار رنویر سنگھ نے کہا کہ میں یہ کہنا چاہوں گا کہ فلم “83” میں ایک ایسا خاص لمحہ ہے جس کو دیکھ کر پاکستانی بہت خوش ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ فی الحال میں اس خاص لمحے کے بارے میں نہیں بتا سکتا۔لیکن کچھ دنوں بعد فلم دیکھ کر آپ میری اس بات کو ضرور یاد کریں گے۔

رنویر سنگھ کا کہنا تھا کہ دراصل فلم “83” ایسے لمحات سے بھرپور ہے جس کو بچے، بوڑھے اور جوان ہر عمر کے افراد دیکھ سکتے ہیں۔تاہم کرکٹ میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے یہ بہت مزے دار فلم ثابت ہوگی۔

یاد رہے کہ یہ فلم رواں سال 24 دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ جبکہ فلم “83” کی کاسٹ میں رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے علاوہ ثاقب سلیم،دنکر شرما، چراغ پاٹل، آر بدری، دھیری کاروا اور پنکج ترپاٹھی بھی شامل ہیں۔اس سے پہلے بھی بھارت میں کھلاڑیوں سمیت مشہور شخصیات کی زندگی پر فلم بن چکی ہیں۔

خیال رہے کہ اب بھارت کو پہلی بار کرکٹ کی دنیا میں عالمی چیمپئن بنانے والے سابق کپتان کپل دیو کی زندگی پر فلم بن رہی ہے۔ جس میں رنویر سنگھ اور دپیکا پاڈکون سمیت دیگر اداکار بھی جلوہ گر ہوں گے۔

Leave a Reply