پاکستانیوں کے پاس کتنے اربوں ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی ہے؟

اسلام آباد:( ہم دوست) ایوان صنعت و تجارت پاکستان کے صدر نے ایک انکشاف کیا ہےکہ پاکستانیوں کے پاس 20 ارب ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی موجود ہے، جامع پالیسی مرتب کرلی جائے تو اسے پاکستان میں کیشں کروایا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں ایوان صنعت و تجارت پاکستان کے صدر ناصر حیات مگوں نے کرپٹو کرنسی کے حوالے سے بڑا انکشاف ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری تحقیق کے مطابق پاکستانی عوام کے پاس موجود کرپٹو کرنسی کی مالیت تقریباً 20 ارب ڈالر ہے۔

ناصر حیات مگوں نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ کرپٹوکرنسی کے حوالے سے کوئی جامع پالیسی مرتب کرے، تاکہ اربوں ڈالر مالیت کی اس کرپٹو کرنسی کو دبئی کے بجائے پاکستان میں ہی کیش کروایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: کرپٹو کرنسی کی قیمت نیچے آنے پر کس ملک کے سربراہ نے بٹ کوائن خرید لیے؟

ان کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک انڈیا میں بھی کرپٹو کرنسی کے حوالے سے قوانین متعارف کروائے جا چکے ہیں۔

پاکستانیوں کے پاس کتنے اربوں ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی ہے؟” ایک تبصرہ

Leave a Reply