پی ٹی آئی حکومت نے جولائی سے نومبر تک کتنا قرض لیا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

پی ٹی آئی حکومت نے جولائی سے نومبر تک کتنا قرض لیا ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد:( ہم دوست) حکمران جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں غیر ملکی قرضوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، حکومت کی طرف سے جولائی سے نومبر تک لیے گئے غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے جولائی سے نومبر 4 ارب 69 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا غیر ملکی قرض لیا جبکہ نومبر کے ماہ میں 80 کروڑ 23 لاکھ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لیا۔

دستاویزات کے مطابق مطابق رواں مالی سال میں غیر ملکی قرضوں کا تخمینہ 14 ارب ڈالر سے زائد لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملکی قرضہ 40 ہزار279 ارب روپے تک بڑھ گیا، اسٹیٹ بینک

تحریک انصاف کی حکومت نے جولائی 2018 سے اب تک 40 ارب ڈالر کا غیر ملکی قرض لیا ہے ۔

Leave a Reply