آصف علی زرداری اسلام آباد پہنچ گئے، بے نظیر بھٹو کی برسی کے جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔

اسلام آباد:( ہم دوست) سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچ گئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اسلام آباد میں مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے ۔

ذرائع کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف ممکنہ عدم اعتماد کی تحاریک سے متعلق حکمت عملی پر بھی غور کریں گے۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ سندھ نے کہا تھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کل بے نظیربھٹو کی برسی کے جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔

مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ آصف علی زرداری کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، اسی لیے وہ کل کے گڑھی خدابخش کے جلسے میں شریک نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آپ نے چوں چوں کا مربہ بنا تو لیا ہے، لیکن یہ چلے گا نہیں: آصف علی زرداری

خیال رہے اس سے قبل اطلاعات آئیں تھی کہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق سی ای سی کا ملتوی کیا گیا اجلاس اب جنوری کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔

Leave a Reply