اسلام آباد: شوکت ترین نے وزیر خزانہ کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد:(ہم دوست) حال ہی میں سینیٹر منتخب ہونے والے شوکت ترین نے وزیر خزانہ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق شوکت ترین کی حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد کی گئی جس میں صدرعارف علوی نے سینیٹر شوکت ترین سے وفاقی وزیر کے عہدے کاحلف لیا۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب میں شوکت ترین خیبرپختونخوا سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

خیال رہے مشیر سمندر پار پاکستانی ایوب آفریدی کے استعفے کے باعث سینیٹ کی جنرل نشست خالی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:شوکت ترین سینیٹر منتخب، کتنے ووٹ حاصل کئے ؟

گزشتہ دنوں شوکت ترین نے سینیٹ کی رکنیت کا بھی حلف اٹھایا تھا ۔

Leave a Reply