حکومت کا نئے سال کا پہلا تحفہ : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

اسلام آباد:(ہم دوست) تبدیلی سرکار نے عوام کو نئے سال کا تحفہ ’پیٹرول بم‘ کی صورت میں دیا ہے اور پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جنوری سے ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی تجویز پر وزارت خزانہ نے وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد سال نو کے آغاز پر ہی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہو گا۔

پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 144 روپے 82 پیسے مقرر ہوئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 4 روپے اضافے کیساتھ 141 روپے 62 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:منی بجٹ: 100 کے چارج پر کتنے روپے کا بیلنس ملے گا ؟

دوسری جانب عوام سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنی بھڑاس نکال رہی ہے۔

3 تبصرے “حکومت کا نئے سال کا پہلا تحفہ : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا

Leave a Reply