رحیم یار خان :(ہم دوست) پولیس کے خلاف احتجاج سے کیوں روکا، خواجہ سراؤں نے نوجوان کی پٹائی کردی۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ سراء کی دوکان پر پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے قبضہ۔ خواجہ سراؤں پولیس چوکی چاچڑاں شریف کے باہر احتجاج نعرے بازی پولیس کا راستہ بند کر دیا۔
پولیس کی حمایت کرنے اور احتجاج سے روکنے پر خواجہ سراؤں نے نوجوان کو تھانے کے باہر دھو ڈالا۔ خواجہ سراؤں کی نوجوان سے ہاتھا پائی اور درگت کی ویڈیوسامنے آگئی۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔
رحیم یار خان : خواجہ سرا کی دکان پر قبضہ کا معاملہ، پولیس کی حمایت میں آنے والے شخص کی خواجہ سراؤں نے چوکی چاچڑاں کے سامنے درگت بنا دی۔ pic.twitter.com/KSp7M30MYG
— Omer Bhinder (@OmerBhinder36) January 2, 2022
دوسری جانب ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ خواجہ سراء کی دوکان پر قبضہ کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ خواجہ سراؤں کی درخواست موصول ہونے پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں :رحیم یار خان: اے ایس آئی رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ویڈیو وائرل