وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ چین کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)وزیراعظم عمران خان کا آئندہ ماہ دورہ چین کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ونٹر اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم اپنے دورے میں صدرشی جن پنگ سمیت اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ دورہ چین میں عمران خان کی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے بھی ملاقات کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق عمران خان اور روسی صدر کی ملاقات کے حوالے سے معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ وزیراعظم کی یہ روسی صدر سے پہلی باظابطہ دو طرفہ ملاقات ہوگی۔

Leave a Reply