وزیراعظم کی موجودگی میں

وزیراعظم کی موجودگی میں جاوید لطیف کی پرویز خٹک سے چھیڑ چھاڑ

(ہم دوست نیوز):وزیراعظم کی موجودگی میں جاوید لطیف کی پرویز خٹک سے چھیڑ چھاڑ

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی
جاوید لطیف نے ایوان میں نعرہ لگا دیا کہ قدم بڑھاؤ پرویز خٹک ہم تمھارے ساتھ ہیں۔ اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلوں کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں وزیر دفاع اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ آپ کو وزیراعظم ہم نے بنوایا ہے۔ خیبرپختونخوا میں گیس پر پابندی ہے۔ گیس اور بجلی ہم پیدا کرتے ہیں اور پِس بھی ہم ہی رہے ہیں۔اگر آپ کا یہی رویہ رہا تو ہم ووٹ نہیں دے سکیں گے۔

پرویز خٹک کی اس گفتگو پر وزیراعظم اٹھ کر جانے لگے اور کہا کہ اگر آپ مجھ سے مطمئن نہیں تو کسی اور کو حکومت دے دیتا ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں ملک کی جنگ لڑ رہا ہوں کوئی ذاتی مفاد نہیں ، میرے کارخارنے نہیں ہیں۔میری کوششیں ملکی مفاد کی خاطر ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پرویز خٹک کو سخت جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ آپ سب کے سامنے مجھے بلیک میل کررہے ہیں۔میں بلیک میل نہیں ہوں گا۔ میں حکومت جائیداد بنانے کیلئے نہیں کر رہا اور نہ ہی میں آپ کو روز روز بلا کر ووٹ مانگ رہا ہوں۔ میں ہر روز آئی ایم ایف سے کہہ رہا ہوں کہ ٹیکس کم کریں۔ میرا نہ تو کوئی کاروبار ہے اور نہ ہی کارخانے ہیں۔

Leave a Reply