شفقت محمود کرونا وائرس

شفقت محمود کرونا وائرس کا شکار ہوگئے

(ہم دوست نیوز): شفقت محمود کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں شفقت محمود نے بتایا کہ بدقسمتی سے میرا کرونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔مجھ میں بہت تھوڑی سی علامات ظاہر ہوئی ہیں اور میں بہتر محسوس کر رہا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کچھ آرام کے بعد جلد ٹھیک ہوجاؤں گا۔انہوں نے اپیل کی کہ سب کرونا کے حوالے سے احتیاط ضرور کریں اور ماسک کا استعمال ضرور کریں۔

دوسری طرف ملک میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر تعلیمی اداروں سے متعلق ہونے والا بین الصوبائی وزرائے تعلیم کااجلاس ملتوی کردیا گیا۔

خیال رہے کہ ملک میں کرونا کے بڑھتے کیسز اور اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے تعلیمی ادارے کھلے یا بند رکھنے سے متعلق فیصلے کے لیے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

تاہم بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس اب ملتوی کردیا گیا ہے۔جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔وزارت تعلیم کا کہنا ہےکہ اجلاس اگلے ہفتے تک کے لیے ملتوی کیا گیا ہے۔

Leave a Reply