تحریک انصاف کی پارلیمانی

تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس نارمل تھا،فواد چوہدری

(ہم دوست نیوز): تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس نارمل تھا،فواد چوہدری

اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس نارمل تھا۔اس میں کچھ بھی نہیں ہوا۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پرویز خٹک اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ہونے والی گفتگو پر فواد چوہدری نے اپنا بیان دے دیا۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ اپنے حلقوں کے معاملات اٹھاتے ہیں اور ان پر بات ہوتی ہے۔ہم کوئی بادشاہت میں تو نہیں رہ رہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن کو مشورہ ہے آپ کی خواہشات کبھی پوری نہیں ہوں گی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں منی بجٹ کی منظوی سے قبل ارکان قومی اسمبلی کو اعتماد میں لینے کیلئے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ تاہم اجلاس میں معاملہ مزید بگڑ گیا۔ نور عالم ، پرویز خٹک اور دیگر ارکان نے منی بجٹ ، مہنگائی اور اسٹیٹ بینک کی خودمختاری سے متعلق شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں وزیر دفاع اور سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ آپ کو وزیراعظم ہم نے بنوایا ہے۔ خیبرپختونخوا میں گیس پر پابندی ہے۔ گیس ، بجلی ہم پیدا کرتے ہیں اور پِس بھی ہم رہے ہیں۔اگر آپ کا یہی رویہ رہا تو ہم ووٹ نہیں دیں گے۔

Leave a Reply