الفا براوو چارلی کے

الفا براوو چارلی کے گل شیر کے ساتھ مری میں کیا ہوا؟

(ہم دوست نیوز):الفا براوو چارلی کے گل شیر کے ساتھ مری میں کیا ہوا؟

مشہورِ زمانہ ڈرامہ سیریل “الفا براوو چارلی” کے کردار کیپٹن گل شیر نے مری سانحے پر اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ سنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید قاسم شاہ نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔جس میں انہوں نے مری میں سیاحوں کے ساتھ برے سلوک پر اظہار افسوس کیا۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اہلخانہ کے ساتھ خیبرپختونخوا کے علاقے کمراٹ جانا ہوا۔ وہاں ہماری گاڑی خراب ہو گئی اور ہمارے ساتھ اور بھی گاڑیاں تھیں۔جب میں نے دیر کراس کیا تو میری گاڑی خراب ہوگئی اور میری وجہ سے سب گاڑیاں رُک گئی تھیں۔

سید قاسم علی شاہ نے بتایا کہ ہمیں دیکھ کر گاؤں کا ایک بچہ ٹرے لے کر ہمارے پاس آیا۔اس نے کہا کہ ماں جی نے آپ کے لئے چائے بھجوائی ہے۔میں یہ دیکھ کر کافی حیران ہوا ، اس وقت ہم سب کو چائے کی خاصی طلب تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں وہاں مغرب ہوگئی تھی۔تھوڑی دیر میں ایک بندہ ہمارے پاس چاولوں سے بھری ہوئی ٹرے لے کر آیا۔اس نے کہا کہ میری بیوی کھانا پکا رہی تھی۔آپ لوگوں کو دیکھا تو میں کھانا لے کر آ گیا۔ میں نے سوچا ہم بعد میں کھالیں گے، آپ لوگ مہمان ہیں پہلے آپ کھا لیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہاں کے لوگوں نے ہم سے ایک روپیہ بھی نہیں لیا۔یہ تمام اخلاقیات اور روایات کی پاسداری تربیت سے آتی ہے۔ میں دیر اور وہاں کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔اس ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ ایسے ہی ہیں لیکن مری میں جو ہوا۔ وہ لوگ ہم میں سے نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ مری میں 7 جنوری کی شب برفانی طوفان کے نتیجے میں 23 افراد انتقال کرگئے۔مری میں اس روز مقامی ہوٹل والوں کی جانب سے سیاحوں سے برے سلوک اور اوور چارجنگ کی بھی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

Leave a Reply