زوہیب حسن کو توہینِ

زوہیب حسن کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کردیا گیا

(ہم دوست نیوز): زوہیب حسن کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کردیا گیا

اطلاعات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے 80 کی دہائی کے معروف پاکستانی گلوکار زوہیب حسن کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق زوہیب حسن کو 14 نومبر 2021 کو جاری ہونے والے فیصلے کی حکم عدولی پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔توہین عدالت کی درخواست مرزا اشتیاق بیگ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

عدالتی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عبوری حکم کے باوجود مدعا علیہ کی جانب سے مدعی پر توہین آمیز اور ہتک آمیز الزامات لگائے گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر زوہیب حسن کے خلاف ایک ارب روپے ہرجانے کے دعوے کی سماعت پر سندھ ہائی کورٹ نے زوہیب حسن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مرزا اشتیاق بیگ کے خلاف بیانات دینے سے روکا تھا۔

ناذیہ حسن کے شوہر مرزا اشتیاق بیگ کی جانب سے دائر دعوے میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ زوہیب حسن نے گزشتہ مہینے ایک انٹرویو میں ان پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات عائد کیے ہیں۔

جس پر عدالت نے زوہیب حسن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 اکتوبر تک تفصیلی جواب دینے کی ہدایت کی تھی۔عدالت نے زوہیب حسن کو اشتیاق بیگ کے خلاف کسی قسم کا بیان نہ دینے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ شتیاق بیگ نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ زوہیب حسن کو ان کے خلاف بیان بازی سے روکا جائے۔

Leave a Reply