آسٹریلوی کسانوں نے چین

آسٹریلوی کسانوں نے چین سے اپنی زمینیں واپس خرید لیں

(ہم دوست نیوز):آسٹریلوی کسانوں نے چین سے اپنی زمینیں واپس خرید لیں

اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا میں چین کی سرکاری کان کن کمپنی کی طرف سے 13سال قبل خریدی گئی 16 ہزار 570 ہیکٹر زمین بالآخر واپس کسانوں کو مل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کی ایک کمپنی نے ایک معاہدے کے بعد نیوساﺅتھ ویلز کے شمال مغربی علاقے میں یہ زمین خریدی تھی۔بعد میں آسٹریلوی حکومت نے کمپنی کو 10 کروڑ ڈالر کی رقم ادا کرکے اس کی لیز کا معاہدہ ختم کر دیا تھا۔

خیال رہے کہ حکومت نے یہ زمین گزشتہ سال جولائی میں دوبارہ فروخت کے لیے پیش کی تھی۔ یہ زمین اس علاقے کے 12کسان گھرانوں اور ایک کارپوریشن نے واپس خرید لی ہے۔

واضح رہے کہ اب تک یہ کسان خاندان اس زرعی زمین کا ایک تہائی حصہ واپس خرید چکے ہیں۔ ان کسان خاندانوں کی شدید خواہش تھی کہ انہیں ان کی زمین کسی طرح واپس مل جائے۔اب ایک بار پھر یہ زمین کاشتکاری اور مویشی پالنے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

Leave a Reply