سمندر پار پاکستانی پاکستان

سمندر پار پاکستانی پاکستان سے باہر ملک کے سفیر بھی ہیں، پرویز الہٰی

(ہم دوست نیوز): سمندر پار پاکستانی پاکستان سے باہر ملک کے سفیر بھی ہیں، پرویز الہٰی

اطلاعات کے مطابق پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ملک سے باہر ملک کے سفیر بھی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی سے امریکن کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر خورشید بھلی کی لاہور میں ملاقات ہوئی۔دوران ملاقات چوہدری پرویز الہٰی نے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل اُجاگر کرنے پر خورشید بھلی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے اس موقع پر کہا کہ سمندر پار پاکستانی ملک سے باہر ملک کے سفیر بھی ہیں۔اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کے صلے میں انہیں ووٹ کا حق دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منی بجٹ میں حکومت کو معیشت مضبوط بنانے کے لیے ووٹ دیا ہے۔حکومت کے پاس اب عوام کے لیے اقدامات کرنے کا بہترین موقع ہے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے میں بھی اوورسیز پاکستانی نمایاں ہیں۔امریکی قانون ساز اداروں میں اوورسیز پاکستانی نژاد شہری بخوبی کردار ادا کر رہے ہیں۔

Leave a Reply