عام زندگی میں استعمال

عام زندگی میں استعمال ہونے والی چیزیں اتنی مہنگی کیوں ہیں؟

عام زندگی میں استعمال ہونے والی چیزیں اتنی مہنگی کیوں ہیں؟

(ہم دوست نیوز): کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ہماری روز مرہ زندگی میں استعمال ہونے والی چیزیں یعنی قلم بھی کروڑوں روپے کا ہوسکتا ہے۔ آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ کروڑوں روپے کی عام زندگی میں استعمال ہونے والی اشیاء میں خاص بات کیا ہے۔

پین :
“فلگور نکٹرنس” نامی پین جیسے ایک اطالوی پین بنانے والے نے بنایا ہے۔اس پین کی خاص خوبی یہ ہے کہ اس میں 945 کلے ڈائمنڈ لگے ہوئے ہیں۔ اس پین کے منفرد ڈیزائن کی وجہ سے اس پین کو مہنگا ترین پین سمجھا جاتا ہے۔ دنیا کے اس مہنگے ترین پین کی کل مالیت 8 ملین ڈالر ہے۔ جو کہ پاکستانی1 ارب 41 کروڑ اور 56 لاکھ روپے پاکستانی ہیں۔

جوتا :
امریکی فنکار میتھیو سینا نے جوتا تیار کیا ہے۔ اس جوتے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ جوتا 24 قیراط سونے سے بنایا گیا ہے۔ اس جوتے کا وزن 22 کلو سے زائد ہے۔ اس کی کل قیمت 2 ملین ڈالر ہے۔ جو کہ پاکستانی 35 کروڑ 39 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

پینٹ ہاؤس :
امریکہ کا سب سے بڑا پینٹ ہاؤس ہوٹل مارک میں موجود ہے۔ یہ تقریباً 2 ہزار مربع فٹ پر مشتمل ہے۔ اس پینٹ ہاؤس میں 5 کمرے ہیں۔ جبکہ اس پینٹ ہاؤس کا ایک رات کا کرایہ 75 ہزار ڈالر ہے۔ جو کہ پاکستانی 1 کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد بنتے ہیں۔ اس ہوٹل میں پرنس ہیری کی بیوی میگھن مارکل نے اپنی بے بی شاور کی تقریب منعقد کی تھی۔

Leave a Reply