سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

کراچی (ہم دوست نیوز)فی تولہ سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 11ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 1811 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 171 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 7 ہزار 167 روپے ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 11 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 811 ڈالر ہے۔

Leave a Reply