کعبۃ اللہ کی چھت پہ

کعبۃ اللہ کی چھت پہ نصب سنگِ مرمر کا مرمتی کام شروع کردیا گیا

کعبۃ اللہ کی چھت پہ نصب سنگِ مرمر کا مرمتی کام شروع کردیا گیا

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق کعبۃ اللہ کی چھت پر نصب سنگِ مرمر کی مرمت کا کام حرمین شریفین انتظامیہ کی زیر نگرانی شروع کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین پر مشتمل ٹیم انتہائی اعلیٰ کوالٹی کے مواد کا استعمال کرتے ہوئے مرمتی کام کر رہی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سنگِ مرمر کی مرمت کا کام معمول کے مطابق کیا جا رہا ہے۔اس میں فنی ٹیم اعلیٰ معیار کی جانچ پڑتال کر رہی ہے۔

خیال رہے کہ کعبۃ اللہ کی چھت پر غلاف ثبت کرنے کے مقامات کی سلامتی اور پتھروں کی کوالٹی سمیت دو پتھروں کے درمیان خالی جگہ کو مخصوص مادے سے پُرکیا جاتا ہے۔

مینٹیننس کے شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ کعبۃ اللہ کی چھت پر انتہائی نادر اور اعلیٰ کوالٹی کا سنگِ مرمر نصب ہے۔اس سنگِ مرمر کو تاسوس کہا جاتا ہے۔یہ خصوصی طور پر بیرون ملک سے درآمد کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اس سنگِ مرمر کی خصوصیت یہ ہے کہ یہ سورج کی گرمی جذب اور روشنی منعکس کرتا ہے۔انتہائی گرم دھوپ میں بھی یہ سنگِ مرمر ٹھنڈا رہتا ہے۔جبکہ یہ بہت پائیدار اور مضبوط ہوتا ہے۔

Leave a Reply