ای وی ایم کے

ای وی ایم کے ہیک ہونے کا خدشہ؟؟

ای وی ایم کے ہیک ہونے کا خدشہ؟؟

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ہیک ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر تاج حیدر کی زیر صدارت پارلیمانی امور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ الیکشن کمیشن حکام نے سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق اہم تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔

حکام نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا کہ ای وی ایم کے لئے 258 بلین درکار ہیں۔اس کے علاوہ کمیٹی کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔

الیکشن کمیشن حکام نے ای وی ایم پر خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کمیٹی کو بتایا کہ مشین کے ہیک ہونے اور جیم ہونے کا خطرہ ہے۔تاہم اس حوالے سے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں۔جو کہ ان تمام خطرات اور نقاط کا جائزہ لیں گی۔

ایک سینیٹر نے کہا کہ اتنا خرچہ آنا ہے آپ نے حکومت کو پہلے کیوں نہیں بتایا۔جس پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ حکومت ہم سے پوچھتی تو ضرور بتاتے۔

دوسری طرف بلوچستان کے ارکان سینیٹ نے ووٹ رجسٹریشن سے متعلق تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کے شناختی کارڈ نہیں بنائے جا رہے۔

تاج حیدر نے کہا کہ ایک ایک منٹ پر نادرا سے متعلق سوال پیدا ہو رہا ہے۔لیکن ہمیں جو نوٹیفکیشن دیا گیا اس میں کہا گیا ہے کہ نادرا کو نہ بلائیں۔ میں اس معاملے پر چیئرمین سینیٹ سے بات کروں گا۔

Leave a Reply