یو اے ای سے آنے

یو اے ای سے آنے اور جانے والے مسافروں کے لیے خوشخبری

یو اے ای سے آنے اور جانے والے مسافروں کے لیے خوشخبری

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق پی آئی اے اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہفتہ وار 63 پروازیں آپریٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسلام آباد سے شارجہ، فجیرہ، دبئی، ابوظہبی اور ان شہروں سے واپس اسلام آباد کے لیے 14 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے دبئی، شارجہ اور دبئی سے کراچی کے لیے ہفتہ وار 17 پروازیں ہوں گی۔اسی طرح پشاور سے دبئی، شارجہ، فجیرہ،ابوظہبی، راس الخیمہ،العین اور ان شہروں سے پشاور کے لیے 17 پروازیں چلائی جائیں گی۔جبکہ لاہور سے دبئی ،ابوظہبی، شارجہ اور ان شہروں سے لاہور واپسی کے لیے ہفتہ وار دس پروازیں اڑان بھریں گی۔

خیال رہے کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ سے دبئی،ابو ظہبی، شارجہ اور ان شہروں سے سیالکوٹ کے لیے چار پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔جبکہ ملتان سے شارجہ، دبئی اور ان شہروں سے ملتان واپسی کے لیے ہفتہ وار 5 پروازیں چلائی جائیں گی۔

فیصل آباد ، تربت اور کوئٹہ کے لیے بالترتیب شارجہ اور تربت ہفتہ وار تین پروازیں جبکہ فیصل آباد سے دبئی اور واپس فیصل آباد کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں ہوں گی۔اسی طرح کوئٹہ سے دبئی اور دبئی سے کوئٹہ کے لیے ہفتے میں ایک پرواز آپریٹ ہو گی۔

Leave a Reply