مشقوں کا اعلان کردیا

جنوبی کریمیا:روس نے نئی فوجی مشقوں کا اعلان کردیا

جنوبی کریمیا:روس نے نئی فوجی مشقوں کا اعلان کردیا

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق روس نے جنوبی کریمیا میں نئی فوجی مشقوں کے انعقاد کا اعلان کردیا ہے۔بمبار اور لڑاکا طیارے زیادہ سے زیادہ فاصلے پر اہداف کے خلاف فضائی حملے کرنے کی مشق کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق روسی فوج کے ترجمان نےکہا ہےکہ تقریباً 6000 فوجیوں اور کم از کم 60 لڑاکا طیاروں پر مشتمل فوجی مشقوں کا آغاز کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں روسی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ یونٹ وسیع پیمانے پر کاموں کو سرانجام دینے کی مشق کریں گے۔یہ مشقیں ہر قسم کی میزائل ڈویژن ، بحری بیڑے، ہوا بازی اور کیسپین فلوٹیلا کے جہاز گروپوں پر مشتمل ہوں گی۔ ان مشقوں کی وجہ کریمیا پر روس اور مغربی ممالک کے درمیان بڑھتا ہوا تناؤ ہے۔

خیال رہے کہ یہ مشقیں روس سے الحاق شدہ کریمیا اور جنوبی علاقوں میں ہوں گی۔تاہم اس بات سے آگاہ نہیں کیا گیا کہ یہ مشقیں کب تک جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ مغرب، روس پر الزام عائد کرتا ہے کہ اس نے یوکرائن کی سرحد پر تقریباً 100,000 فوجیوں کو جمع کر رکھا ہے۔ فوجیوں کی اس تشکیل نے سرد جنگ کے بعد روس اور مغربی ممالک کے درمیان تعلقات میں سب سے بڑے بحران کو جنم دے دیا ہے۔

Leave a Reply