فائدہ اٹھا سکیں گے

اقاموں اور ویزوں میں مفت توسیع، کونسے ممالک فائدہ اٹھا سکیں گے

اقاموں اور ویزوں میں مفت توسیع، کونسے ممالک فائدہ اٹھا سکیں گے

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ نے فیس اور مقابل مالی کے بغیر مقیم غیر ملکیوں کے اقاموں اور خروج و عودہ ویزوں میں 31 مارچ 2022 تک توسیع سے مستفیض ہونے والے ممالک کی فہرست جاری کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقاموں اور خروج وعودہ ویزوں میں 31 مارچ تک توسیع کر دی گئی ہے۔محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ”اقاموں اور خروج و عودہ ویزوں میں توسیع کا فائدہ پاکستان ، انڈیا ، ترکی ، انڈونیشیا ، افغانستان ،مصر ، ایتھوپیا ، ویت نام ، لبنان ، برازیل، جنوبی افریقہ ،موزمبیق ، نمیبیا ، بوٹسوانا ، لیسوتھو ، زمبابوے اور ایسواتینی ممالک میں موجود مقیم غیر ملکیوں کو ہوگا۔

خیال رہے کہ محکمہ پاسپورٹ نے 24 جنوری کو شاہی فرمان کی منظوری پر اقاموں اور خروج و عودہ ویزوں میں 31 مارچ 2022 تک توسیع کی ہے۔

واضح رہے کہ توسیع کے لیے تارکین یا ان کے سپانسرز کو محکمہ پاسپورٹ کے دفاتر سے رجوع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔انہیں سعودی سفارت خانوں اور قونصلیٹ میں بھی جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ کام نیشنل انفارمیشن سینٹر کے تعاون سے محکمہ پاسپورٹ خود کار نظام کے تحت مفت انجام دے رہا ہے۔

Leave a Reply