پرسخت احکامات جاری

کرونا کی نئی لہر، ملک بھرکے ایئرپورٹس پرسخت احکامات جاری

کرونا کی نئی لہر، ملک بھرکے ایئرپورٹس پرسخت احکامات جاری

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق کرونا کی پانچویں لہر کے پیش نظر سی اے اے نے کراچی سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس پر سخت احکامات جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کرونا کی پانچویں لہر اور کیسز میں اضافے کے باعث سوشل ایوی ایشن کی جانب سے کراچی سمیت ملک بھر کے ایرپورٹس پر سخت احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

تمام ایئرپورٹس پر تعینات ایئرلائنز اور دیگر اداروں کے عملے کو کرونا سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔سی اے اے کے مطابق ایئرپورٹس پر بغیر ماسک آنے پر پابندی ہوگی۔کرونا اور اومیکرون ویرینٹ پھیلاؤ کی وجہ سے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ مسافروں کو بھی ماسک کے بغیر ایئرپورٹ پر انٹری نہیں دی جائے گی۔کراچی سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس کے لیے سی اے اے نے نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

Leave a Reply