ویرات کوہلی بیٹی کی

ویرات کوہلی بیٹی کی تصاویرکیوں شیئرنہیں کرناچاہتے؟

ویرات کوہلی بیٹی کی تصاویرکیوں شیئرنہیں کرناچاہتے؟

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق حال ہی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی بیٹی وامیکا کی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئی ہے۔یہ بات دونوں کو ہرگز پسند نہ آئی۔

جس کے بعد بہت سے مداحوں کے ذہنوں میں یہ سوال ہے کہ آخر کوہلی اپنی بیٹی کی تصویر کیوں نہیں منظرِ عام پر لانا چاہتے۔

دراصل ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک ان کی بیٹی سمجھدار نہیں ہو جاتی۔ وہ اسے سوشل میڈیا اور کیمروں سے دور رکھیں گے۔ اسی وجہ سے آج تک کبھی بھی انہوں نے وامیکا کی کوئی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر نہیں کی۔

یہی نہیں بلکہ انہوں نے یہ درخواست بھی کی تھی کہ کوئی بھی وامیکا کی تصویر نہ لے۔تاہم وامیکا کی پہلی جھلک دیکھنے کے بعد مداح کافی خوش نظر آرہے ہیں۔

خیال رہے کہ ویرات کوہلی نے خود سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کر کے مداحوں کو بیٹی کی پیدائش کی خبر دی تھی۔ اس پوسٹ میں انہوں نے صرف کیپشن لکھا تھا۔جبکہ بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ہم دونوں کو یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ آج ہماری ایک بیٹی ہوئی ہے۔ ہم آپ کی محبتوں اور نیک تمناؤں کے لیے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

انوشکا شرما اور ہماری بیٹی دونوں ٹھیک ہیں۔ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمیں زندگی کے اس باب کا تجربہ کرنا پڑا۔ ہم جانتے ہیں کہ آپ سمجھ جائیں گے کہ اس وقت ہر کسی کو تھوڑی رازداری کی ضرورت ہوتی ہے۔

Leave a Reply