اب متحدہ عرب امارات

اب متحدہ عرب امارات میں ڈرون اُڑانے پر جیل ہوگی؟

اب متحدہ عرب امارات میں ڈرون اُڑانے پر جیل ہوگی؟

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے اعلان کیا ہےکہ ملک میں ڈرونز اُڑانے پر بھاری جرمانہ اور جیل کی سزا ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے شہریوں کو متنبہ کیا ہےکہ ملک میں ڈرونز اُڑانے پر کم سے کم 6 ماہ اور زیادہ سے زیادہ 5 سال جیل ہوگی۔جبکہ ایک لاکھ درہم یعنی 48 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد جرمانہ ادا کرنا پڑےگا۔

خیال رہے کہ حکومتِ امارات کے مطابق ملک میں گزشتہ ہفتے سے ڈرونز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔کھیلوں میں استعمال ہونے والے ڈرون پر بھی پابندی عائد ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ عوام اور املاک دونوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔حکام نے مزید کہا ہےکہ جن لوگوں کو کام ، تجارتی اور فلم بندی یا اشتہاری مقاصد کے لیے ڈرون کے استعمال کی ضرورت ہے۔انہیں اپنا کام کرنے کے لیے حکومت سے اجازت نامہ حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

Leave a Reply