حکومتی کارکردگی سےمطمئن

41فیصد پاکستانی کرونا کیخلاف حکومتی کارکردگی سےمطمئن،گیلپ سروے

41فیصد پاکستانی کرونا کیخلاف حکومتی کارکردگی سےمطمئن،گیلپ سروے

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق 41 فیصد پاکستانیوں کی جانب سے کرونا کیخلاف حکومتی کارکردگی سے مطمئن ہونے کا اظہار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا ہے۔جس کے مطابق 41 فیصد پاکستانی کرونا کیخلاف حکومتی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔جبکہ 29 فیصد نے کارکردگی سے غیر مطمئن ہونے کا اظہار کیا ہے۔

اس سروے کے مطابق حکومتی اعلانات کے باوجود61 فیصد پاکستانی کرونا کو سنجیدہ لینے کو تیار نہیں ہیں۔وہ کرونا سے لاحق خطرات کو مبالغہ آرائی پر مبنی قرار دیتے ہیں۔جبکہ 32 فیصد شہری خطرات کو حقیقی سمجھتے ہیں۔

دوسری طرف کرونا کو غیر ملکی سازش قرار دینے والے پاکستانیوں کی شرح 49 فیصد سے گھٹ کر 41 فیصد رہ گئی ہے۔

واضح رہے کہ گیلپ سروے کے مطابق کرونا وائرس کے خاتمے کے سوال پر 25 فیصد پاکستانیوں نے انکشاف کیا ہے کہ کرونا تو ملک سے کب کا ختم ہوچکا ہے۔

41فیصد پاکستانی کرونا کیخلاف حکومتی کارکردگی سےمطمئن،گیلپ سروے” ایک تبصرہ

Leave a Reply