نرسز کرونا کا شکار

پمز اسپتال کے 260 ڈاکٹرز اور نرسز کرونا کا شکار

پمز اسپتال کے 260 ڈاکٹرز اور نرسز کرونا کا شکار

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق پاکستان میں کرونا کی پانچویں لہر کے وار جاری ہیں۔ اسلام آباد کے پمز اسپتال کے 260 ڈاکٹرز اور نرسز کرونا میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں عملہ کرونا کا شکار ہونے کے باعث پمز اسپتال میں او پی ڈیز کے اوقات کار کم کر دیے گئے ہیں۔تاہم ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کرایا جا رہا ہے۔

41فیصد پاکستانی کرونا کیخلاف حکومتی کارکردگی سےمطمئن،گیلپ سروے

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر زعیم ضیاء کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ایک روز میں 1550 افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے۔جبکہ مثبت کیسز کی شرح 17.13 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری طرف پولی کلینک اسپتال راولپنڈی میں او پی ڈی 31 جنوری تک بند کر دی گئی ہے۔کرونا کیسز میں اضافے کے باعث راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کرونا سے 30 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔جبکہ 8183 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

Leave a Reply