شرکت کیلئے ویکسینیشن لازمی

میراتھون 2022 کےانعقاد کا فیصلہ،شرکت کیلئے ویکسینیشن لازمی

میراتھون 2022 کےانعقاد کا فیصلہ،شرکت کیلئے ویکسینیشن لازمی

کراچی:(ہم دوست نیوز)اطلاعات کے مطابق کمشنر کراچی محمد اقبال میمن کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔اس اجلاس میں میراتھون 2022 کے انعقاد کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق میراتھون کے لئے انتظامیہ نے رجسٹریشن اگلے تین روز میں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔تاہم میراتھون میں حصہ لینے کے لئے ویکسینیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

میراتھون میں کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جو کہ بہت خوش آئند بات ہے۔میراتھون 13 فروری کو کراچی میں قائم معین خان اکیڈمی ڈیفنس سے شروع ہوگی اور اس کا اختتام بھی یہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ میراتھون میں مرد رنرز کے لئے دس کلومیٹر جبکہ خواتین کے لئے ساڑھے چھ کلو میٹر روٹ مقرر کیا گیا ہے۔کھیل کے ہیروز ، شہری ، ممتاز شخصیات اور پروفیشنل رنرز حصہ لیں گے۔

کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ شہری رجسٹریشن کرا کر میراتھون میں بھرپور حصہ لیں۔ میراتھون کی رجسٹریشن سوشل میڈیا اور ویب سائٹ پر کی جا سکے گی۔

واضح رہے کہ میراتھون کے انعقاد کو سول سوسائٹی نے سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرز کے پروگرامات شہر کا امیج بہتر بنانے میں بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

Leave a Reply