پاکستان دو بھائی ہیں

سعودی عرب اور پاکستان دو بھائی ہیں،سعودی سفیر نواف

سعودی عرب اور پاکستان دو بھائی ہیں،سعودی سفیر نواف

(ہم دوست نیوز): اطلاعات کے مطابق سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی نےکہا ہےکہ پاکستان اور سعودی عرب دو بھائی ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائی تاریخی اور دیرینہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیدالمالکی نے ملاقات کی۔جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر سعودی وزیر داخلہ کی اگلے مہینے پاکستان آمد کے حوالے سے انتظامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ نےکہا کہ سعودی وزیر داخلہ کی فروری میں پاکستان آمد کو خوش آمدید کہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ سعودی وزیر داخلہ کی پاکستان آمد سے پاک سعودی کے دو طرفہ تعلقات میں نئی جہت پیدا ہوگی۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں مضبوطی اور روابط میں وسعت آئے گی۔امید ہے کہ سعودی وزیر داخلہ کے دورے کے دوران پاک سعودی باہمی معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے۔

وزیر داخلہ نے مزید کہاکہ باہمی معاہدے سے سعودی عرب سے پاکستانی قیدیوں کی جلد واپسی ممکن ہو سکے گی۔اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی کا کہنا تھاکہ سعودی عرب کے عوام پاکستان کے لئے انتہائی نیک جذبات رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت اور سیاحت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply