افغان بحران سے نمٹنے

افغان بحران سے نمٹنے کیلیے اسٹریٹجی تیار کررہے ہیں،اقوام متحدہ

افغان بحران سے نمٹنے کیلیے اسٹریٹجی تیار کررہے ہیں،اقوام متحدہ

کابل:(ہم دوست نیوز) اطلاعات کے مطابق افغانستان میں اقوام متحدہ کی ٹیم نے کثیرالجہتی اداروں کے ٹیم ورک کو مزید مربوط کرنے کے لیے ایک نئی اسٹریٹجک منصوبہ بندی کا آغاز کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی ٹیم کا کام بھوک اور صحت کے بحران سے نبرد آزما افغانستان کو محفوظ بنانا ہے۔اس کا مقصد کمیونٹی سسٹم کو محفوظ کر کے مقامی لوگوں کی تکالیف کو کم کرنا ہے۔

سری لنکا نے افغانستان میں سفارتخانہ بند کردیا

اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ اور ہیومینٹیرین کوآرڈینیٹر برائے افغانستان نے کہا کہ ون یو این ٹرانزیشنل انگیجمنٹ فریم ورک کا مقصد افغانوں کو ان کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے لیے یہ فریم ورک ایک اہم حکمت عملی ہے۔جس کی وجہ سے انسانی بحران سے نمٹا جائے گا۔ یہ فریم ورک اقوام متحدہ کو 158 شراکت داروں کے ساتھ کام کرنے کے قابل بناتا ہے۔تاکہ وہ صحت اور تعلیم کی خدمات کو برقرار رکھنے اور اقوام متحدہ کی زرعی شعبے کی امداد کو بڑھانے کے لئے مدد فراہم کرسکے۔

اس سب کے ساتھ یہ تنظیم خواتین اور لڑکیوں کی ضروریات پر خصوصی توجہ کے ساتھ افغانستان کے تمام لوگوں کی مدد کو قابل یقین بنائے گی۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کو صحت اور تعلیم کی سماجی خدمات کو برقرار رکھنے کے لیے فوری طور پر اضافی یو ایس 3.6 بلین ڈالر کی اشد ضرورت ہے۔اقوام متحدہ کے آفیشل کا مزید کہنا تھا کہ افغانوں کی بنیادی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گی۔

Leave a Reply