خانیوال کیس میں 112 ملزمان گرفتار: طاہر اشرفی

اسلام آباد( ہم دوست نیوز)وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ خانیوال واقعے پر پولیس نے 112 ملزمان گرفتار کرلیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ خانیوال میں جو واقعہ ہوا، اس میں پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی۔ 112 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا ہےجبکہ مرکزی ملزمان کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔خانیوال واقعے میں پولیس کی تعداد کم اور پر تشدد لوگ زیادہ تھے، علماء و مشائخ نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور حکومت متاثرہ شخص کے خاندان سے رابطے میں ہے۔انہوں نے کہاکہ فوجداری مقدمات کے فیصلوں کی طرح اس طرح کے واقعات کے حوالے سے قانون سازی کی ضرورت ہے۔

Leave a Reply