قوم پرست سیاستدان ٹریفک حادثے میں جاں بحق

بلوچستان(ہم دوست نیوز)ممتاز قوم پرست سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کوئٹہ سے لاہور جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں جاں بحق۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ممتاز قوم پرست سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے صاحبزادے چنگیز چھلگری کے مطابق ان کے والد ڈاکٹر عبدالحئی بہاولپور کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کوئٹہ سے لاہور جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے، ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی میت بہاولپور سے ان کے آبائی علاقے بھاگ کے لیے روانہ کر دی گئی ہے۔ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ مرحوم بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے بانی چیئرمین تھے۔

Leave a Reply