کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا

کوئٹہ( ہم دوست نیوز)کوئٹہ کے علاقے فاطمہ جناح روڈ پر دھماکا، دھماکا پولیس موبائل کے قریب ہوا،جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے، 6 کی حالت نازک ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوگئے، 6 کی حالت نازک ہے۔ڈی آئی جی کوئٹہ فدا حسن کے مطابق دھماکا دیسی ساختہ بم کا تھا، جس میں ڈھائی سے تین کلو دھماکاخیز مواد استعمال کیا گیا۔ دھماکا پولیس موبائل کے گزرتے وقت ہوا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق فاطمہ جناح روڈ دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد قریبی دکانوں میں آگ لگی تھی، جس کے بعد فائر بریگیڈ کو فوری طلب کرلیا گیا۔ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

Leave a Reply