زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان (ہم دوست نیوز) بلوچستان کے ضلع چاغی میں 7۔3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

چاغی اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمے کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر آ گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی میں آنے والے زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس زلزلے کی زیرِ زمین گہرائی 25 کلو میٹر تھی جبکہ مرکز دالبندین سے 62 کلو میٹر شمال مغرب میں تھا۔زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Leave a Reply