بہاولپور(ہم دوست نیوز)بہاولپور میں پہلے ٹرانس جینڈر اسکول کا آغاز،افتتاحی تقریب میں پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ڈاکٹر سارہ گل نے خصوصی شرکت۔
تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں پہلے ٹرانس جینڈر اسکول کا آغاز، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کینال کالونی بہاولپور میں ٹرانس جینڈرز کو تعلیم دی جائے گی۔افتتاحی تقریب میں پاکستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ڈاکٹر سارہ گل نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر سارہ گل نے کہا ہے کہ ٹرانس جینڈرز تعلیم حاصل کر کے اپنی کمیونٹی کیلئے رول ماڈل کا کردار ادا کریں۔