الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، وزیر اعظم پر جرمانہ عائد

لوئر دیر (ہم دوست نیوز)انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈی ایم او لوئر دیر نے وزیر اعظم پر جرمانہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر لوئر دیر حمید اللّٰہ نے وزیر اعظم عمران خان پر جرمانہ کر دیا۔وزیراعظم عمران خان کو بائیس مارچ تک پچاس ہزار روپے جرمانہ بھرنے کا حکم ، یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی دوبارہ خلاف ورزی پر معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا دیا جائے گا،الیکشن کمیشن نے خیبرپختون خوا کے وزیراعلیٰ محمود خان، گورنر شاہ فرمان، وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، مراد سعید، اسد عمر اور پرویز خٹک پر بھی جرمانہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ 11 مارچ کو الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کو لوئر دیر میں جلسہ کرنے سے روکا تھا، الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پبلک آفس ہولڈرز پر الیکشن مہم میں حصہ لینے پر پابندی ہے

Leave a Reply