او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس، مصری وزیرِ خارجہ پہنچ گئے

اسلام آباد (ہم دوست نیوز)او آئی سی کا وزرائے خارجہ کا 48 واں اجلاس، شرکت کے لیے معزز مہمانوں کی آمد جاری۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کا وزرائے خارجہ کا 48 واں اجلاس اسلام آباد میں شروع ہونے جا رہا ہے جس میں شرکت کے لیے معزز مہمانوں کی آمد جاری ،اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے مصر کے وزیرِ خارجہ سامع شکری اسلام آباد پہنچ گئے۔

ایئر پورٹ پر وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی علامہ طاہر محمود اشرفی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مصری وزیرِ خارجہ سامع شکری نے کہا کہ یہ دورہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے، جو دونوں ملکوں کے مضبوط تعلقات کا عکاس ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم کا اجلاس مسلم ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور آپس کے تعاون کو فروغ دے گا۔

Leave a Reply