انڈونیشیا(ہم دوست نیوز)انڈونیشیا سے ملائیشیا جانے کی خواہش جان لے گئی، انڈونیشیا کے ساحل کے نزدیک تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 2 افراد ہلاک اور 26 افراد لاپتہ ہوئے ہیں۔
انڈونیشی حکام کے مطابق کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 26 افراد لاپتہ ہوئے ہیں، جبکہ کشتی میں سوار 61 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ڈوبنے والی لکڑی کی کشتی میں 89 تارکین وطن سوار تھے، لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ یہ کشتی غیر محفوظ روٹ سے پڑوسی ملک ملائیشیا جارہی تھی، تاہم کشتی میں لیکیج کی وجہ سے اور طاقتور لہروں کے باعث بلآخر یہ ڈوب گئی۔