تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر

کراچی(ہم دوست نیوز)شارعِ فیصل پر عوامی مرکز کے قریب خوفناک تصادم، جس کے نتیجے میں 2 بچیاں اور ایک شخص جاں بحق۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی شارعِ فیصل پر عوامی مرکز کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 2 بچیاں اور 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تینوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، جن کی نعش کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق حادثے کے ذمے دار ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا۔

Leave a Reply