عدم اعتماد کی دھمکی جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں، وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ (ہم دوست نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی دھمکی کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں شامل ہونے کی دعوت دیتا ہوں، پاکستان ہم سب کا ہے خوشی میں ہم سب کو شامل ہونا چاہیے۔مجھے ایک دن ملے یا سو دن عوام کی خدمت کرتا رہوں گا، ناراض بلوچوں سے ہر جگہ مذاکرت کیلئے تیار ہیں اور ڈاکٹرز کا مسئلہ جلد حل ہوجائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد سے متعلق مکمل اختیار بلوچستان عوامی پارٹی کے ایم این ایز کو دیا ہے، بی اے پی کے وفاقی نمائندوں کو بلوچستان کیلئے جو ٹھیک لگے وہ فیصلہ کریں۔

Leave a Reply