وزیراعظم عمران خان نے ریاست مدینہ کے لفظ کا غلط استعمال کیا، سراج الحق

اپر دیر(ہم دوست نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم مدینہ کی اسلامی ریاست کے لفظ کا غلط استعمال کرنے کے بعد اب امر بالمعروف جیسی مقدس اصطلاح کا بھی مذاق اڑا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپر دیر اسپورٹس کمپلیکس میں جلسے سے خطاب کے دوران امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اپنی کارکردگی بتانے کے بجائے اداروں پر حملہ آور ہیں، الیکشن کمیشن اور میڈیا پر حملوں کی تاریخ میں کوئی ایسی مثال نہیں ملتی۔ عوام نے وزیراعظم عمران خان پر عدم اعتماد کردیا ہے، اب عمران خان وزیراعظم نہیں رہے۔

خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پی ٹی آئی آج جلسہ کرنے جارہی ہے، اس جلسے کا نام امر بالمعروف رکھا گیا ہے۔

Leave a Reply