بلدیاتی انتخابات 29 مئی کو کرانے کی تیاریاں

کوئٹہ (ہم دوست نیوز)صوبائی الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی الیکشن 29 مئی کو کرانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں جبکہ کوئٹہ اور لسبیلہ میں الیکشن کیلئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

صوبائی الیکشن کمشنر فیاض مراد کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات پرانے طریقہ پر ہی ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں سوات، ایبٹ آباد، شمالی و جنوبی وزیرستان، مالاکنڈ، شانگلہ، چترال، کرم، دیر، مانسہرہ، بٹ گرام اور طورغر سمیت صوبے کے 18 اضلاع میں پولنگ ہوئی تھی۔

صوبائی الیکشن کمشنر کے مطابق صوبے میں 838 یونین کونسلز، 34 ڈسٹرکٹ کونسلز، 54 میونسپل کمیٹیاں، 8 میونسپل کارپوریشنز اور ایک میٹر وپولیٹن کارپوریشن ہیں۔

Leave a Reply