ملک میں شدید گرمی کی پیشگوئی

کراچی (ہم دوست نیوز) محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کےدوران ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہو ا کے زیادہ دباؤ کے باعث اگلے ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا ،اسلام آباد، جی بی اور آزاد کشمیر میں درجۂ حرارت معمول سے 9 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی وسطی سندھ ، وسطی جنوبی پنجاب اور بلوچستان کا درجہ حرارت بھی معمول سے 8 ڈگری زیادہ ہوسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ شدید گرمی اور خشک موسم کے باعث فصلوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خطرہ، زیادہ درجۂ حرارت کے باعث بجلی کی کھپت بھی بڑھ جائے گی۔دوسری جانب اگلے ہفتے گرمی بڑھنے سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔

Leave a Reply