مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے

کوئٹہ ( ہم دوست نیوز) چکن کی قیمتوں کی اونچی اڑان سے عوام ہوئی پریشان، مرغی کا بھاؤ گائے کے گوشت کے قریب آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چکن کی قیمتوں کی اونچی اڑان سے عوام ہوئی پریشان، کوئٹہ میں مرغی کا گوشت 630 روپے کلو تک دستیاب ہے،اور پشاور میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 70 روپے کا اضافہ ہونے کے بعد گوشت500 روپے کلو مل رہا ہے۔

کراچی میں بھی دام 620 روپے سے کم نہیں ہے، اسی طرح کراچی میں پیاز اور ٹماٹر 100 روپے فی کلو پر برقرار ہیں۔ لاہور میں 200 روپے کلو سے زیادہ میں بِکنے والی پیاز کی قیمت 120روپےفی کلو ہوگئی، ٹماٹر 100 روپے فی کلو میں دستیاب ہیں۔

Leave a Reply