گوجرانوالہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ

گوجرانوالہ (ہم دوست نیوز) گوجرانوالہ میں کوٹ لدھا کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، جس کے نتیجے میں میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد سمیت 12 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں کوٹ لدھا کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ، حادثے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کوٹ لدھا کے قریب ایک ڈرائیور گاڑی سڑک پر کھڑی کر کے سو گیا کہ اسی اثناء میں پیچھے سے آنے والی 2 مسافر وین اس گاڑی سے ٹکرا گئیں،دونوں وینز میں گوجرانوالہ کے 28 افراد سوار تھے جوکہ عرس میں شرکت کے بعد سرگودھا سے واپس جا رہے تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا، جاں بحق افراد میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔حادثے میں 10 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Leave a Reply